پی آئی اے کا کرایوں میں بڑی رعایت کا اعلان

اندرون ملک پروازوں پر کرایوں میں 12 فیصد رعایت ہوگی


ویب ڈیسک October 14, 2021
اندرون ملک پروازوں پر کرایوں میں 12 فیصد رعایت ہوگی

قومی فضائی کمپنی نے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے خوش خبری سنادی۔

12 ربیع الاول کے موقع پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) نے اندرون ملک پروازوں پر کرایوں میں 12 فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق آج جمعرات سے 12 ربیع الاول تک 6 روز کے لیے مسافروں کو یہ سہولت میسر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری، وزیراعظم پیٹرن ان چیف ہوں گے

ملک بھر میں 12 ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے اس سال پورے ملک میں 12 ربیع الاول کو شایانِ شان طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں سرکاری طور پر خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں