کرکٹر ذیشان ملک فکسنگ شکوک کی زد میں آگئے ہر قسم کی کرکٹ سے معطل
ذیشان ملک تحقیقات مکمل ہونے تک کسی قسم کی کرکٹ کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے، پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت کرکٹر ذیشان ملک کو معطل کردیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ذیشان ملک کو پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 4.7.1 کے تحت عارضی طور پر معطل کر دیا ہے، وہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات مکمل ہونے تک کسی قسم کی کرکٹ کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔ چونکہ اس معاملے پر تحقیقات جاری ہیں، لہٰذا پی سی بی اس حوالے سے مزید کوئی بھی تبصرہ نہیں کرے گا۔
آرٹیکل 4.7.1 کیا ہے؟
آرٹیکل 4.7.1: (a) اگر پی سی بی اس اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت کسی شریک پر جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ یا (b) پی سی بی سمجھتا ہے کہ شرکاء سے متعلقہ دیگرحالات غیر معمولی ہیں ، تو یہ اس کا صوابدیدی اختیار ہو گا ، یا جہاں پی سی بی یہ سمجھتا ہے کہ کھیل کی سالمیت کو دوسری صورت میں سنجیدگی سے نقصان پہنچایا جا سکتا ہے ۔ شرکاء کو عارضی طور پر معطل کرنے کا کوئی بھی فیصلہ شرکاء کو تحریری طور پر بھیجا جائے گا ، جس کی ایک کاپی اسی وقت آئی سی سی اور نیشنل فیڈریشن کو بھی بھیجی جائے گی۔