ڈی جی آئی ایس آئی سے متعلق سوال پر وزیراعظم مسکرادیے

وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن اور موجودہ بحران ختم ہونے سے متعلق سوال کا جواب نہیں دیا


ویب ڈیسک October 14, 2021
وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن اور موجودہ بحران ختم ہونے سے متعلق سوال کا جواب نہیں دیا

پاکستانی خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے نئے سربراہ کی تقرری سے متعلق سوال پر وزیراعظم عمران خان مسکرادیے۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم تاحال ان کی تقرری نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں: نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ہی ہوں گے، ذرائع

وزیراعظم نے پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کیا۔ وزیراعظم آفس نے اراکین قومی اسمبلی کو ٹیلیفون کرکے فوری طور پر اجلاس میں شرکت کے لیے بلالیا۔ جس پر ارکان نے شکوہ کیا کہ اپنے حلقوں سے اتنی جلدی کیسے پہنچیں۔

وزیراعظم جب اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچے تو صحافی نے ان سے سوال کیا کہ وزیراعظم صاحب ڈی جی آئی ایس آئی کا نوٹیفکیشن کب آئے گا اور موجودہ بحران کب ختم ہوگا؟۔ اس پر وزیراعظم عمران خان مسکراتے ہوئے جواب دیے بغیر کمیٹی روم میں داخل ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |