بٹگرام میں گاڑی کھائی میں گرنے سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری

حادثے کے نتیجے میں 8 افراد بھی زخمی ہوئے۔ فوٹو : فائل

آلائی میں گاڑی کھائی میں گرنے سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔


بٹگرام کے علاقے آلائی میں گاڑی کھائی میں گرنے سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے، گاڑی بنہ سے بوجڑے جارہی تھی تاہم موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے بعد مقامی لوگوں نے لاشیں اور زخمیوں کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کیا۔

 
Load Next Story