سعودی عرب کی سڑکوں پر شیر کے گھومنے کی ویڈیو وائرل

سعودی وائلڈ لائف حکام نے شیر کو بے ہوشی کا انجکشن لگانے کے بعد شیلٹر ہوم منتقل کردیا


ویب ڈیسک October 14, 2021
سعودی وائلڈ لائف حکام نے شیر کو بے ہوشی کا انجکشن لگانے کے بعد شیلٹر ہوم منتقل کردیا۔

RAWALPINDI: سعودی شہر الخبر کی سڑکوں پر شیر کے گھومنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سعودی عرب کے شہر الخبر میں شیر سڑکوں پر آزادانہ گھومتا رہا جس کی شہریوں نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ڈال دی، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سعودی وائلڈ لائف حکام نے شیر کو بے ہوشی کا انجکشن لگانے کے بعد شیلٹر ہوم میں منتقل کردیا ہے۔



سعودی وائلڈ لائف کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شیر دمام سے متصل قریبی علاقے میں دیکھا گیا تھا جس کو بغیر کسی نقصان کے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں