نیٹ فلکس نے پاکستان میں اپنے ماہانہ پلانز کی قیمتوں میں کمی کردی

نیٹ فلکس نے ماہانہ اسٹینڈرڈ پلان 800 روپے جبکہ پریمیم پلان 1100 روپے کا کردیا ہے


ویب ڈیسک October 14, 2021
نیٹ فلکس نے ماہانہ اسٹینڈرڈ پلان 800 روپے جبکہ پریمیم پلان 1100 روپے کا کردیا ہے - فوٹو:انٹرنیٹ

معروف ویڈیو اسٹریمنگ اور پروڈکشن کمپنی نیٹ فلکس نے نیوزی لینڈ، ہالینڈ اور اسپین میں اپنے ماہانہ پلانز کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

نیٹ فلکس نے ماہانہ اسٹینڈرڈ پلان کی قیمت کم کر کے 800 روپے جبکہ پریمیم پلان کی قیمت 1100 روپے کردی ہے۔ اس سے قبل دونوں پلانز کی قیمتیں بالترتیب 1500 اور 1200 روپے تھیں۔

ویڈیو اسٹریمنگ کمپنی نے خطے میں صارفین کی تعداد میں ہوشربا اضافے کے سبب قیمتیں کم کی ہیں۔ گزشتہ ماہ نیٹ فلکس نے کینیا میں صارفین کی تعداد 2 کروڑ تک بڑھانے کے لیے فری موبائل پلان لانچ کیا۔ اس پلان کے تحت صارفین نیٹ فلکس پر مفت اکاؤنٹ بنا سکیں گے۔

صارفین کی تعداد بڑھانے کے لیے نیٹ فلکس انتظامیہ کئی ممالک میں مختلف پیکیجز کا اعلان کرتی رہی ہے۔ نیٹ فلکس کا ہدف ترقی پذیر ممالک میں صارفین کی تعداد بڑھانا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں