پروفیسرڈاکٹر محمد اقبال چوہدری ’المصطفیٰ پرائز‘ کے لیے نامزد

سال 2021 کے انعام میں پانچ لاکھ ڈالر کی رقم بھی شامل ہے جو پہلی مرتبہ کسی پاکستانی ماہر کو ملی ہے


ویب ڈیسک October 14, 2021
اسلامی ممالک کی سائنسی تنظیم کامسٹیک کے سربراہ اور آئی سی سی بی ایس کے صدر ڈاکٹر اقبال چوہدری کو اس سال مصطفیٰ ﷺ پرائز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ فوٹو: بشکریہ آئی سی سی بی ایس

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری کو بائیو آرگینگ کیمسٹری کے شعبے میں گرانقدر خدامت کے اعتراف میں مسلم دنیا کے سب سے بڑے سائنس اور ٹیکنالوجی کے اعزاز "مصطفیٰ ﷺ پرائز برائے2021" کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق پروفیسر اقبال چوہدری مصطفیٰ ﷺ پرائزکی تقریبِ تقسیمِ انعامات میں شرکت کے لیے 18اکتوبر کوایران روانہ ہوں گے، تقریب کا انعقاد 21اکتوبر کو تہران شہر کے وحدت ہال میں ہوگا۔ ترجمان کے مطابق مصطفیٰ ﷺ پرائز کو مسلم دنیا کا نوبل پرائز تصور کیا جاتا ہے جسے سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے2012 ء میں عالمی سطح پر سائنسی امتیاز کے طور قائم کیا گیا تھا جو دو سال میں ایک مرتبہ چار مختلف زمروں بشمول لائف اینڈ میڈیکل سائینسز اینڈ ٹیکنالوجی، نینو سائنس، نینو ٹیکنالوجی، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اور سائینس اور ٹیکنالوجی کے تمام شعبہ جات میں دیا جاتا ہے، اس سال یہ انعام پاکستان، ایران، بنگلہ دیش، لبنان اور مراکش کے ساینسدانوں کو متعلقہ شعبہ جات میں دیا جارہا ہے جس کے تحت ایک سائنسدان کو پانچ لاکھ ڈالر بطور انعام دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پروفیسر اقبال چوہدری نےنامیاتی (آرگینک) اور حیاتی نامیات( بائیو آرگینک) کیمسٹری کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اس ضمن میں ان کی تقریباً1175سائنسی اشاعتیں بین الاقوامی سطح پر شائع ہوچکی ہیں، امریکہ اور یورپ میں انکی تحریرو ادارت کردہ76کتب شائع ہوچکی ہیں۔

اس کے علاوہ40انٹرنیشنل اور یو ایس پیٹینٹ بھی قابل ذکر ہیں۔ مزیدبرآں ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری کیمیاء سے متعلق متعدد غیرملکی کتب و جرائد کے مدیر ہیں جبکہ ان کے سائنسی کام کو27ہزار مرتبہ بطور حوالہ پیش کیا گیا ہے, بین الاقوامی اعزازات کے حامل ہونے کے ساتھ ساتھ ان کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز، ستارہ امتیازاور ہلالِ امتیاز بھی عطا کیا جاچکا ہے، پروفیسر اقبال چوہدری وزیراعظم پاکستان کی زیرِ نگرانی قومی کمیشن برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے رکن بھی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |