اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز سے متعلق نیب کی درخواست مسترد کردی

اپیلوں کے فیصلے سے متعلق 30 دن کا قانون موجود نہیں، نیب کی درخواست غلطی فہمی پر مبنی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ


کورٹ رپورٹر October 14, 2021
(فائل: فوٹو)

اسلام آباد ہائی کورٹ نے روزانہ سماعت کرکے 30 دن میں مریم نواز کی اپیلوں پر فیصلہ کرنے کی نیب کی درخواست مسترد کردی۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے کہا ہے کہ نیب آرڈی ننس کی سیکشن 16 اے ٹرائل 30 دن میں مکمل کرنے سے متعلق ہے، اپیلوں کے فیصلے سے متعلق ایسا کوئی قانون موجود نہیں، نیب کی درخواست غلطی فہمی پر مبنی ہے۔

حکم نامہ میں یہ بھی کہا گیا کہ مریم نواز کی ایک اور درخواست میں ان کے وکیل کی جانب سے دلائل مکمل ہوگئے ہیں، دلائل کے لیے مریم کی جانب سے اب کوئی درخواست نہیں ہے، نیب آئندہ سماعت پر مریم نواز کی درخواست پر 17 نومبر کو دلائل کا جواب دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں