کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

ڈبل سواری پر پابندی 8 ربیع الاول کو چُپ تعزیہ کے جلوسوں کے لیے عائد کی گئی ہے


ویب ڈیسک October 14, 2021
ڈبل سواری پر پابندی 8 ربیع الاول کو چُپ تعزیہ کے جلوسوں کے لیے عائد کی گئی ہے - فوٹو:فائل

سندھ حکومت نے 8 ربیع الاول 15 اکتوبر کو چُپ تعزیہ کے جلوسوں کے موقع پر ایک دن کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبے کے سات بڑے شہروں حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر، خیرپور، شہید بے نظیر آباد اور لاڑکانہ میں آٹھ ربیع الاول کو ایک روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق 15 اکتوبر کو سندھ کے مختلف شہروں میں چُپ تعزیے کے جلوس نکالے جائیں گے، امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارش پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ خواتین، بچوں، معمر حضرات اور صحافیوں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں