پٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی ہونے کا امکان

اوگرا نے قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر تک اضافے کی سمری ارسال کردی، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے


ویب ڈیسک October 15, 2021
اوگرا نے قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر تک اضافے کی سمری ارسال کردی، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے (فوٹو : فائل)

پٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا، اوگرا نے قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر تک اضافے کی سفارش کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ایک بار پھر اضافے کا خدشہ ہے کیوں کہ اوگرا نے وزارت خزانہ کو سمری ارسال کی ہے جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے تک اضافے کی سفارشات پیش کی گئی ہیں۔

اوگرا کی جانب سے ارسال کردہ سمری میں پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 90 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں اب بھی خطے میں پٹرول کی قیمت سب سے کم ہے، وزیراعظم

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے، نئی قیمتوں کا اطلاق وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن کے بعد ہوگا تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ پٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس کم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کردیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں