شادی کے بعد عورت کی مرضی ہے شناختی کارڈ میں والد کا نام لکھوائے یا خاوند کا نادرا

نادرا کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے، طارق ملک

نادرا کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے، طارق ملک

چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ شادی کے بعد عورت کی مرضی ہے شناختی کارڈ میں والد کا نام لکھوائے یا خاوند کا۔

چیئرمین نادرا نے دیہی خواتین کی سالانہ کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نادرا کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے، شادی کے بعد عورت کی مرضی ہے شناختی کارڈ میں باپ کا نام لکھوائے یا خاوند کا، عورتوں کی رجسٹریشن کے لیے نادرا میں خواتین پر مبنی اسپیشل ڈیپارٹمنٹ بنا دیا گیا ہے، جو خواتین کی رجسٹریشن کی پالیسی مرتب کرے گا، تمام خواتین کو کارڈ بنوانا چاہیے۔

طارق ملک نے کہا کہ ہم اقلیتی برادری کی ترجیح بنیادوں پر رجسٹریشن کر رہے ہیں، نادرا میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، مختلف کیسز میں 262 ملازمین چارج شیٹ ہو چکے ہیں اور 107 کو نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے۔


طارق ملک نے بتایا کہ پہلا شناختی کارڈ فری دیا جاتا ہے، اگر کوئی فیس وصول کرے تو نادرا میں شکایات درج کروائیں، بچوں کو بھی نادرا کے ساتھ رجسٹرڈ کروائیں، اگر بیس سال کی عمر کے بعد کروائیں گے تو مختلف پہلوؤں سے تحقیق کی جاتی ہے۔

 

 
Load Next Story