مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے اہلکار نے خودکشی کرلی

قابض فوج کے اہلکار نے آرمی کیمپ کے اندر اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مارلی


ویب ڈیسک October 15, 2021
قابض فوج کے اہلکار نے آرمی کیمپ کے اندر اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مارلی۔ فوٹو : فائل

مقبوضہ وادی میں تعینات بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں تعینات بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے ذہنی تناؤ کے باعث اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، قابض فوج کے اہلکار نے ضلع کپواڑا میں آرمی کیمپ کے اندر اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مارلی، واقعہ کے بعد ساتھی اہلکاروں نے لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں اہلکار کی خودکشی کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے ہزاروں اہلکار ذہنی امراض اور تناؤ کا شکار ہیں جس کے باعث اب تک سیکڑوں فوجی اہلکار خودکشی کرچکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |