ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی
قومی ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی میں پہلا ٹاکرا بھارت کے ساتھ 24 اکتوبر کو ہوگا
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ دبئی پہنچ گیا۔
بابر اعظم کی قیادت میں لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر ٹیم کے ارکان کا خصوصی گروپ فوٹو بنا جس کے بعد اسکواڈ نے خصوصی فلائٹ سے دبئی کے لیے اڑان بھری۔ کھلاڑیوں، ٹیم مینجمنٹ اور اہل خانہ سمیت دبئی جانے والے مسافروں کی مجموعی تعداد 47 ہے، کوویڈ پروٹوکولز کے مطابق جہاز میں سوار ہونے سے پہلے ہر فرد کی ریپڈ کوویڈ ٹیسٹنگ کی گئی، نتائج منفی آنے پر سب کو جہاز میں بیٹھنے کی اجازت دی گئی۔
پاکستانی ٹیم دبئی پہنچنے کے بعد ایک روز کا قرنطینہ کرے گی، قومی ٹیم کے 2 پریکٹس میچز 18 اور 20 اکتوبر کو ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے خلاف شیڈول ہیں جب کہ ٹی ٹوئنٹی میں پہلا ٹاکرا بھارت کے ساتھ 24 اکتوبر کو ہوگا۔
ورلڈکپ کیلیے 15 رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فخر زمان، محمد حفیظ، حیدر علی، آصف علی، شعیب ملک، محمد رضوان، سرفراز احمد، عماد وسیم، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، حارث رؤف اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں، خوشدل شاہ، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر ریزرو میں موجود ہیں۔
عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق، بولنگ کنسلٹنٹ ورنون فلینڈر، منصور رانا ٹیم منیجر، شاہد اسلم اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ، کلف ڈیکن فزیوتھراپسٹ، ڈریکس سائمن اسٹرینتھ و کنڈیشننگ کوچ، عبدالمجید فیلڈنگ کوچ، طلحہ اعجاز اینالسٹ، کرنل (ر) محمد عمران سیکیورٹی منیجر، ابراہیم بادیس میڈیا اور ڈیجیٹل منیجر، ڈاکٹر نجیب سومرو ڈاکٹر اور ملنگ علی مساجر کے طور پر ٹیم کے ساتھ روانہ ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے یونس خان کی زیرقیادت انگلینڈ میں کھیلا جانے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2009 میں اپنے نام کیا تھا، یہ مختصر فارمیٹ کے میگا ایونٹس میں گرین شرٹس کا پہلا اور آخری ٹائٹل تھا، اس وقت کے فاتح اسکواڈ میں سے ٹیم کو اب صرف شعیب ملک کی خدمات حاصل ہیں۔