وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

ملاقات میں ملک کی مجموعی امن امان کی صورت حال سمیت طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


ویب ڈیسک February 03, 2014
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم کو سرحدی صورتحال سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپیریس نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورت حال سمیت طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم کو سرحدی صورتحال سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔