ملک بھر میں نئے گیس کنکشن پر پابندی لگا رہے ہیں حماد اظہر

بجلی مہنگی ہونے کی وجہ ن لیگ اور پی پی حکومتوں کے منصوبے ہیں، حماد اظہر


ویب ڈیسک October 15, 2021
ملک بھر میں نئے گیس کنکشن پر پابندی لگا رہے ہیں،حماد اظہر۔ فوٹو:فائل

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں نئے گیس کنکشن پر پابندی لگا رہے ہیں۔

وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئے وفاقی وزیرِ برائے توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ حکومت اور عوام ماضی کے حکمرانوں کی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، ماضی میں بجلی کے مہنگے معاہدے کئے گئے، گردشی قرضوں کا بوجھ عوام اور حکومت برداشت کر رہے ہیں، بجلی گھروں کے کرایوں میں اضافہ ہو رہا ہے، ہم نے بجلی گھروں کا کرایہ دینا ہے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ملک کے گردشی قرضوں کا بوجھ عوام اٹھا رہی ہے، یہ گردشی قرضے بجلی گھروں کی کپیسٹی پیمنٹس کی وجہ سے ہے، 2013 میں 185 ارب کیپسٹی پیمنٹس تھی جو اب 700، 800 ارب ہوچکی ہے،اور ان گردشی قرضوں میں مزید اضافہ ہوگا اور یہ 2030 تک 2500 سے 3000 تک چلے جائیں گے، 6 ہزار سے 10 ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ ہوتا جائے گا، اور مہنگی بجلی لگانے کا خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں ماضی کے مہنگے سودوں کی وجہ سے ٹیرف بڑھانا پڑرہا ہے، بجلی کا ٹیرف 1 روپے 39 پیسے بڑھا رہے ہیں، نیپرا کو ٹیرف بڑھانے کی تجویز دی ہے، 200 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نیا ٹیرف لاگو نہیں ہوگا، انڈسڑی پر اس کا اضافی بوجھ نہیں پڑے گا۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ یہ تمام پراجیکٹ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں لگائے گئے ہیں، تحریک انصاف نے بجلی کا کوئی معاہدہ نہیں کیا، ہم نے بجلی کی کھپت بڑھانے کے لئے صنعتی پیکج متعارف کروایا، اس سال موسم سرما کے لئے سیزنل ٹیرف متعارف کروایا ہے، ریکوری اور لاسز میں تین سال میں بہتری آئی ہے، سرکلر ڈیٹ بڑھنے کی شرح 150 ارب ہر آگئی ہے، ملک بھر میں نئے گیس کنکشن پر پابندی لگا رہے ہیں، اب کسی وزیر یا سیکرٹری کے آفس میں بیٹھ کر بجلی گھر لگانے کا فیصلہ نہیں ہوگا،سی سی آئی سے طویل مدتی معاہدہ منظور کرلیا ہے۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔