پنجاب میں زائد قیمت پر چینی کی فروخت میں ملوث شوگر ملز کیخلاف کارروائی

قانون شکنی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، چیف سیکرٹری پنجاب


ویب ڈیسک October 15, 2021
قانون شکنی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، چیف سیکرٹری پنجاب۔ فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے زائد قیمت پر چینی کی فروخت میں ملوث شوگر ملز کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

پنجاب حکومت نے قانون کی خلاف ورزی میں ملوث شوگر ملوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے چنار شوگر ملز فیصل آباد، شکر گنج شوگر ملز جھنگ اور پسرور شوگر ملز گوجرانوالہ کے مالکان اور انتظامیہ کیخلاف مقدمات درج کرلیے اور مالک چنار شوگر ملز جاوید کیانی سمیت شکر گنج شوگر ملز کے مالک پرویز احمد کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب کے مطابق قانون شکنی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، چینی کی مقررہ سے زائد قیمت پر فروخت کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی جب کہ چینی کی ایکس مل قیمت 84.75، ریٹیل 89.75 روپے فی کلو گرام سے زائد پر فروخت کی کسی صورت اجازت نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔