دبئی میں چیئرمین پی سی بی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ کی ملاقات  

سارو گنگولی کی رمیز راجہ کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت


Muhammad Yousuf Anjum October 15, 2021
سارو گنگولی کی رمیز راجہ کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیز راجہ کی بھارتی ہم منصب سارو گنگولی سے دبئی میں ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی کی طرف سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی بھی دعوت دی گئی تاہم دعوت کے باوجود رمیز راجہ فائنل دیکھنے نہیں جائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی اور سربراہ بی سی سی آئی کے درمیان غیر رسمی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بات چیت کی گئی اور ایشین بلاک کو متحرک کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔

واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ سے بھی جمعرات کو رمیز راجہ کی ملاقات ہوئی تھی۔ جے شاہ اس وقت ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔