سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی

فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 118300روپے ہوگئی


Staff Reporter October 15, 2021
فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 118300روپے ہوگئی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کی کمی سے 1780 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700 روپے اور 600 روپے کی کمی واقع ہوئی ۔ اس کے نتیجے میں کراچی ، حیدرآباد ، سکھر ، ملتان ، لاہور ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 118300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 101400 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 1000 روپے کم ہے. برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1430 روپے پرمستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1226 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔