نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو بلڈنگ خالی کرنے کے لیے نوٹس جاری

ایس ایچ او فیر وز آباد کو مقررہ وقت تک عمارت خالی کرانے کا حکم


Staff Reporter October 15, 2021
ایس ایچ او فیر وز آباد کو مقررہ وقت تک عمارت خالی کرانے کا حکم

عدالتی احکامات پر عمل در آمد کے لئے ضلع شرقی کی اسسٹنٹ کمشنر نے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو بلڈنگ خالی کرنے کے لیے نوٹس جاری کردیا اور ایس ایچ او فیر وز آباد کو ہدایت دی ہے کہ مقررہ وقت تک عمارت خالی نا ہو تو قانونی طور پر خالی کرائی جا ئے۔

نسلہ ٹاور کو خالی کرانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے نوٹس جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ نے نظرثانی درخواست بھی مسترد کردی ہے ۔

ضلع شرقی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹس میں نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو 27 اکتوبر تک بلڈنگ خالی کرنے کے لیے کہا گیا ہے ۔ کمشنر کراچی کو اعلیٰ عدلیہ کی ہدایت پر عملدرآمد کی رپورٹ جمع کروانا ہے لہٰذا بلڈنگ خالی نہ کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

نسلہ ٹاور سے متعلق گزشتہ سماعت میں عدالت نے نظرثانی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے بلڈنگ کو ایک ماہ میں خالی کرانے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں