رومانیہ کے گلوکار ایڈرین سینا کا اپنی چھٹیاں وادی ہنزہ میں گزارنے کا اعلان

ہنزہ میں چھٹیاں گزارنے کا مقصد دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان کتنا محفوظ اور خوبصورت ملک ہے، گلوکار

ہنزہ میں چھٹیاں گزارنے کا مقصد دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان کتنا محفوظ اور خوبصورت ملک ہے، گلوکار - فوٹو:فائل

رومانیہ کے میوزک بینڈ 'ایکسنٹ' کے معروف گلوکار ایڈرین سینا نے اپنی چھٹیاں پاکستان کی خوبصورت وادی 'ہنزہ' میں گزارنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایکسنٹ کے نام سے مشہور گلوکار ایڈرین سینا پاکستان کے مختلف شہروں میں متعدد کنسرٹ کر چکے ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر اکثر پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کی کوششیں کرتے رہتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایڈرین سینا نے لکھا ہے کہ میں نے اپنی چھٹیاں پاکستان کی وادی ہنزہ میں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ میں دنیا کو بتا سکوں کہ پاکستان کس قدر محفوظ اور خوبصورت ملک ہے۔

ایڈرین سینا نے ویڈیو میں کہا کہ میں ایک بار پھر پاکستان کے لوگوں سے مل کر خوشی محسوس کروں گا۔ گلوکار کی ٹوئٹ پر پاکستانی مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنے اپنے انداز میں خوش آمدید کہا ہے۔
Load Next Story