برطانوی رکن پارلیمنٹ چاقو بردار شخص کے حملے میں ہلاک

پولیس نے 25 سالہ حملہ آور کو تعاقب کے بعد حراست میں لے لیا


ویب ڈیسک October 15, 2021
ڈیوڈ امیز کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، فوٹو: فائل

برطانیہ میں حکمراں جماعت کے رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ امیز چاقو بردار کے حملے میں شدید زخمی ہونے کے بعد دوران علاج دم توڑ گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں بیلفیئرز میتھوڈسٹ کے ایک چرچ میں حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی ڈیوڈ امیز کو ایک حملہ آور نے تیز دھار چاقو کے پے در پے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔

69 سالہ برطانوی رکن پارلیمنٹ کو شدید زخمی ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج انھوں نے دم توڑ دیا۔ ڈیوڈ امیز کے ساتھی رکن پارلیمنٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ حملے کے دو گھنٹے بعد تاخیر سے اسپتال منتقلی ہلاکت کا باعث بنی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ایک چاقو ملا تھا جب کہ عینی شاہدین کی مدد سے 25 سالہ حملہ آور کو تعاقب کے بعد حراست میں لے لیا گیا تاہم ابھی ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

ڈیوڈ امیز اپنے حلقے کے ووٹرز سے رابطہ مہم کے سلسلے میں چرچ پہنچے تھے۔ رکن اسمبلی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔