ملک میں مہنگائی کی شرح 1266 فیصد تک پہنچ گئی ادارہ شماریات

کم آمدنی والوں کے لیے مہنگائی کی شرح 14.12 فیصد تک پہنچ گئی، ادارہ شماریات


ویب ڈیسک October 15, 2021
کم آمدنی والوں کے لیے مہنگائی کی شرح 14.12 فیصد تک پہنچ گئی، ادارہ شماریات - فوٹو:فائل

ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ بدستور جاری ہے، مہنگائی کی مجموعی شرح 12.66 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.20 فیصد کا اضافہ ہوگیا اور مہنگائی کی مجموعی شرح 12.66 فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق کم آمدنی والوں کے لیے مہنگائی کی شرح 14.12 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ ایک ہفتے میں 22 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 11 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 43 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، برانڈڈ گھی کا اڑھائی کلو کا ٹن 6 روپے 90 پیسے مہنگا ہوا، برانڈڈ گھی فی کلو 2 روپے 99 پیسے مہنگا ہوا جبکہ لہسن، چاول، مٹن، آلو، گڑ بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 10 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ ایک ہفتے میں چینی 6 روپے 72 پیسے سستی ہوئی، زندہ مرغی فی کلو 4 روپے اور انڈے فی درجن 6 روپے تک سستے ہوئے، آٹے کا 20 کلو تھیلا 11 روپے سستا ہوا، دال ماش، دال مونگ، دال مسور اور کیلے سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہے۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں