کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 9 روز کے لیے بند

ہفتہ 16 اکتوبر کی صبح 8 بجے سے پیر 25 اکتوبر کی رات 8 بجے یعنی 228 گھنٹے گیس اسٹیشنز کو فراہمی معطل رہے گی

ہفتہ 16 اکتوبر کی صبح 8 بجے سے پیر 25 اکتوبر کی رات 8 بجے یعنی 228 گھنٹے گیس اسٹیشنز کو فراہمی معطل رہے گی (فائل فوٹو)

سوئی سدرن کمپنی نے گیس قلت کے پیش نظر سندھ بھر میں 9 روز کے لیے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قدرتی گیس کی پیداوار میں کمی، طلب میں اضافے اور ایل این جی کی در آمد میں تاخیر کے نتائج موسم سرما کی آمد سے قبل ہی ظاہر ہونا شروع ہوگئے۔ ایس ایس جی سی نے سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو ہفتہ 16 اکتوبر کی صبح آٹھ بجے سے پیر 25 اکتوبر کی رات آٹھ بجے تک 228 گھنٹے کے لیے گیس کی فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں نئے گیس کنکشن پر پابندی لگا رہے ہیں، حماد اظہر

واضح رہے کہ اس وقت ایل این جی کے نرخوں میں اضافے کے باعث پہلے ہی سی این جی کی قیمت 180 تا 185 روپے کلو کی سطح پر ہے اور سی این جی کی بندش کے باعث نہ صرف ہزاروں افراد بے روزگار ہوگئے ہیں بلکہ سی این جی اسٹیشنز مالکان اور سی این جی کٹس والی گاڑیوں کے مالکان کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }