کراچی میں پوش علاقوں کے بنگلوں میں ڈکیتی کرنیوالا برگر گینگ کا سرغنہ گرفتار

سرغنہ سمیت گرفتار 4 ملزمان سے کار، اسلحہ اور طلائی زیورات برآمد ہوئے ہیں، پولیس

سرغنہ سمیت گرفتار 4 ملزمان سے کار، اسلحہ اور طلائی زیورات برآمد ہوئے ہیں، پولیس - فوٹو:فائل

گذری پولیس نے پوش علاقوں میں واقع بنگلوں میں ڈکیتی کرنے والے برگر گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر کے کار، اسلحہ اور طلائی زیورات برآمد کرلیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر کے مطابق ڈیفنس اور کلفٹن میں گھروں میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں کے بعد خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے کارروائی کرتے ہوئے برگر گینگ کے سرغنہ محمد شاہد عرف برگر، محمد عامر عرف جاز، عمران جمیل اور محمد فیصل عرف پکوڑی کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش ڈیفنس اور کلفٹن کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایسٹ اور سینٹرل میں بنگلوں میں ڈکیتیوں کا اعتراف کیا ہے، ملزمان پہلے بھی کئی مرتبہ گرفتار ہوچکے ہیں، ان کے دیگر ساتھیوں میں شاہد کالا، محمد عرفان عرف پٹنی اور عدیل شامل ہیں۔


پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے طلائی زیرات، قیمتی گھڑیاں، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ، پرائز بانڈز، آرٹیفشل جیولری، کار اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں 44 مقدمات درج ہیں۔

علاوہ ازیں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے نیو کراچی سے دو اسٹریٹ کرمنلز عبدل شریف خان ولد سیف اللہ خان اور فقیر محمد ولد محمد حسن کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے ایک نائن ایم ایم اور ایک 30 بور پستول برآمد کی گئی ہے۔ ملزمان کے خلاف سندہ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے اندرون شہر بالخصوص لانڈھی اور کورنگی میں متعدد اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }