مجھ پر کیسز بنا کرعمران خان کو نشانہ بنایا جارہا تھا اس لیے پاکستان چھوڑا جمائما

مجھے مونیکا لیونسکی اور اپنی کہانی میں بہت مماثلت لگتی ہے، سابق اہلیہ عمران خان

(فوٹو : فائل)

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے شوہر سے علیحدگی اور پاکستان چھوڑنے سے متعلق کہا ہے کہ میرے خلاف سیاسی بنیادوں پر کیسز بنائے جارہے تھے جنہیں عمران خان کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔

برطانوی ویب سائٹ ایوننگ اسٹینڈرڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے جمائما نے کہا ہے کہ پاکستان اس لیے چھوڑا کہ میں نے خود سے کافی بڑی عمر کے شخص سے شادی کی تھی جو سیاسی طور پر طاقت ور تھا، مجھ پر سیاسی بنیادوں پر کیسز بنائے جارہے تھے اور انہیں عمران خان کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔


جمائما ںے عنقریب آنے والے اپنے ایک شو کے بارے میں کہا کہ انہیں مونیکا لیونسکی اور اپنی کہانی میں بہت مماثلت لگتی ہے۔ واضح رہے کہ اس شو میں جمائما نے مونیکا لیونسکی کا انٹرویو کیا جس میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور مونیکا لیونسکی کے تعلق سے پیدا شدہ سیاسی بحران پر بات کی گئی۔

جمائما نے ارینج میرج کے بیان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب پاکستان گئی تو ارینج میرج کے بارے میں میرے خیالات منفی تھی تاہم دس سال بعد جب واپس لوٹی تو ارینج میرج کے کچھ فوائد نظر آرہے تھے، جب میں پاکستان میں تھی تو ارینج میرج بھی کرواتی تھی حتی کہ عمران خان کے بہت سے دوستوں کے بچوں کی شادیاں بھی کرائیں۔
Load Next Story