کراچی میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ 4 اہلکار جاں بحق

رواں سال اب تک فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں 32 پولیس اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔


ویب ڈیسک February 03, 2014
ابراہیم حیدری میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی لاشیں جناح اسپتال میں رکھی ہیں۔فوٹو: آن لا ئن

ابراہیم حیدری میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ابراہیم حیدری کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شدید زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو علاج کے لئے جناح اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی اہلکار اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکے تھے۔

واضح رہے کہ حکومت سندھ نے شہر میں امن وامان کی خراب صورتحال کو جواز بناکر عام شہریوں کے استعمال میں آنے والی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا رکھی ہے لیکن شہر قائد میں امن کے دشمن ان ہی موٹرسائیکلوں پر آزادانہ گھوم کر ایک طرف قتل وغارتگری کا بازار گرم رکھے ہوئے ہیں تو دوسری جانب سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کا بھی مذاق اڑا رہے ہیں جب کہ رواں سال اب تک فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں 32 پولیس اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں