حکومت کا نیب ترمیمی آرڈیننس میں مزید ترامیم کا فیصلہ

عوام کے ساتھ وسیع پیمانے پر دھوکہ دہی اور فراڈ کو دوبارہ نیب کے دائرہ اختیار میں لایا جائے گا


ویب ڈیسک October 16, 2021
احتساب عدالت کو زر ضمانت کے تعین کا اختیار دینے کا بھی فیصلہ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس میں مزید ترامیم کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس میں مزید ترامیم کا فیصلہ کیا ہے، نیا نیب ترمیمی آرڈیننس قومی اسمبلی کا حالیہ اجلاس ختم ہونے کے بعد جاری ہوگا۔

حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ عوام کے ساتھ وسیع پیمانے پر دھوکہ دہی اور فراڈ کو دوبارہ نیب کے دائرہ اختیار میں لایا جائے گا۔ موجودہ آرڈیننس میں ملزم پر جتنی کرپشن کا الزام ہے زر ضمانت اتنا ہی رکھا گیا ہے تاہم اب احتساب عدالت کو زر ضمانت کے تعین کا اختیار دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، حالیہ آرڈیننس سے تاثر مل رہا کہ بیانات صرف ویڈیو لنک پر ہی ریکارڈ ہو سکتے ہے، گواہان کے بیانات کی ویڈیو ریکارڈنگ اور آن لائن بیانات پر بھی وضاحت ہوگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں