گورنر سندھ نے کراچی کو لیاقت علی خان کی جائے شہادت قرار دے دیا
آج کے دن ’فرزندِ کراچی‘ لیاقت علی خان کی شہادت کراچی میں ہی ہوئی، عمران اسماعیل
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے راولپنڈی کے بجائے کراچی کو لیاقت علی خان کی جائے شہادت قرار دیا جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کا مذاق بنایا جا رہا ہے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان کے پہلے وزیراعظم و شہیدِ ملت لیاقت علی خان کی 70ویں برسی کے موقع پر ان کی قبر پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ آج کے دن 'فرزندِ کراچی' لیاقت علی خان کی شہادت کراچی میں ہی ہوئی، لیاقت علی خان قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار کو آگے لے کر چلے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ لیاقت علی خان کی شہادت ایک افسوسناک واقعہ تھا، ان کی شہادت سے ملک کی سیاست میں تبدیلی آئی، ان کے قتل کے پیچھے جو عناصر تھے وہ نہیں پکڑے گئے۔