انتہا پسند ہندوؤں نے کھلے میدان میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا

انتہا پسند ہندوؤں نے شدید نعرے بازی کی اور مغلظات بکیں


ویب ڈیسک October 16, 2021
گروگرام میں نماز جمعہ کی ادائیگی روک دی گئی، فوٹو: فائل

بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر گروگرام میں ہندو جنونیوں نے مسلمانوں کو ایک کھلے میدان میں نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گروگرام کے سیکٹر 47 کے ایک کھلے میدان میں چار ہفتوں سے مسلمان نماز جمعہ کی ادائیگی کر رہے ہیں جس پر نام نہاد سیکولر ملک کے انتہا پسند ہندوؤں نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔

مسلمانوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کے لیے مقامی انتہا پسند ہندوؤں نے دھمکیاں دیں اور مغلظات بکیں جس کی پشت پناہی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے کی تھی۔

گروگرام کی پولیس انتہا پسندوں کو لگام دینے میں ناکام رہی تاہم بعد میں کھلے میدان سے دور ایک اور دوسری جگہ پر نماز کی ادائیگی کی اجازت دیدی گئی۔

نماز جمعہ کے لیے دوسرے جگہ دینے کے باوجود ہندو جنونیوں کے دل میں جلن کی آگ ٹھنڈی نہ ہوئی اور مسلمان پولیس کی کڑی نگرانی میں نماز جمعہ دوسرے میدان میں ادا کرنے پر مجبور ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں