سندھ فیسٹیول اور پاکستانی ثقافت کے مظاہر

پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ کی قدیم تہذیب موئن جودڑو کے حوالہ سے سندھ فیسٹیول منعقد کراکے ایک...

موئنجو دڑو: سندھ فیسٹیول کیلیے لگائی گئی لیزر لائٹس خوبصورت منظر پیش کر رہی ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

KARACHI:
پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ کی قدیم تہذیب موئن جودڑو کے حوالہ سے سندھ فیسٹیول منعقد کراکے ایک اہم تہذیبی خدمت سرانجام دی ہے اور اس مقصد کے تحت اس قدیم تاریخی مقام کو جو بین الاقومی سطح پر پہلے ہی سے اپنا ایک عالمی تشخص اور انفرادیت رکھتا ہے پاکستان کی چاروں صوبوں میں موجود تہذیبی اور ثقافتی آثار کے تحفظ کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کی بروقت کوشش کی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے اتوارکو موئن جوڈرو کے بعد کراچی کی تاریخی تفریح گاہ باغ ابن قاسم کلفٹن میںسندھ فیسٹیول کے تحت قائم کیے جانے والے شہرثقافت اورفریئرہال میں آرٹ فیسٹیول کاافتتاح کیا۔اس شہرثقافت میں سندھ کے تاریخی ورثے اورتہذیب کواجاگر کیاگیا ہے اورسیکڑوں کی تعداد میں اسٹالزلگائے گئے ہیں جن میںسندھ کی دستکاری، ماہی گیری، دیہی زندگی، تعلیمی امور، سندھ کے روایتی کھانوں، صنعتوں، روایتی سوغات، ادبی، تہذیبی کلچرکو متعارف کرایاگیا ہے۔اس شہر ثقافت میں تقریبات 15فروری تک جاری رہیں گی ۔


اسی نوعیت کے کلچرل پروگرام دیگر صوبوں میں بھی کرانے چاہئیں۔ افتتاحی تقریب کے موقع پربلاول بھٹوزرداری کے ہمراہ ان کی دونوں بہنیں بختاوربھٹو زرداری ، آصفہ بھٹوزرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، مشیر ثقافت سندھ شرمیلافاروقی اوردیگر بھی موجود تھے ۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ سندھ فیسٹیول کا مقصد سندھ کی5ہزار سال پرانی تہذیب اور ورثے کوعالمی سطح پراجاگر کرنا ہے۔ ہمیں اپنی تہذیب اور ثقافت پر ناز ہے۔ بلاشبہ سندھ کی ثقافت کو تاریخی اہمیت حاصل ہے جب کہ پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھی متعدد تاریخی مقامات عالمی برادری کے تاریخی شعور میں محفوظ ہیں، اس قسم کے مزید فیسٹیول ہونے چاہئیں ۔ موئن جو دڑو ،ٹیکسلا، ہڑپا، مہر گڑھ مکلی ، بادشاہی مسجد ، شالامار باغ ، باب خیبر درہ بولان اور دیگر قلعے، مقابر ، مساجد ، باغ اور بارہ دریاں پاکستان کے تہذیبی سفر میں فن تعمیر ، تخلیقی ندرت اور جمالیاتی ذوق کا دریچہ ہیں ۔ ان کا تحفظ ناگزیر ہے۔
Load Next Story