پاکستان فٹبال کے کسی بھی عالمی ایونٹ میں شرکت سے محروم دنیا کا واحد ملک

پاکستان پہلے ہی ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن( سیف) چیمپئن شپ اور دیگربین الاقوامی ایونٹس سے محروم ہو چکا ہے، ہارون ملک۔


Sports Reporter October 16, 2021
پاکستان پہلے ہی ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن( سیف) چیمپئن شپ اور دیگربین الاقوامی ایونٹس سے محروم ہو چکا ہے، ہارون ملک۔(فوٹو: فائل)

پاکستان فٹبال کے کسی بھی عالمی ایونٹ میں شرکت کے لیے نااہل دنیا کا واحد ملک بن گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیفا کی جانب سے افریقی ملک چاڈ کی معطلی کا فیصلہ واپس لیے جانے کے بعد پاکستان دنیا کا واحد ملک رہ گیا جس کی قومی فٹ بال ٹیم کسی بھی عالمی مقابلے میں اپنا قومی پرچم نہیں اٹھا سکتی۔

اس امر کا اظہار کرتے ہوئے پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلے ہی ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن( سیف) چیمپئن شپ اور دیگربین الاقوامی ایونٹس سے محروم ہو چکا، اب چاڈ سے فیفا معطلی ختم ہونے کے بعد پاکستان تنہا کھڑا ہے جس کی قومی فٹ بال ٹیمیں کسی بین الاقوامی فٹبال ایونٹ کا حصہ نہیں بن سکتیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیفا ہاؤس لاہور پر جاری غیر قانونی قبضے سے پاکستان فٹبال کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے،اس بنا پر پاکستان کا عالمی امیج خراب ہورہا ہے جب کہ لاکھوں نوجوان باصلاحیت فٹ بالرز کا مستقبل بھی داؤ پر لگ گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں