کسی کو اختیار نہیں کہ غیرجمہوری طریقے سے تحریک عدم اعتماد ناکام بنائے اختر مینگل

عدم اعتماد منتخب نمائندوں کا جمہوری حق ہے، سربراہ بی این پی (مینگل)


ویب ڈیسک October 17, 2021
20 اکتوبر کو وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی فوٹو: فائل

بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد منتخب نمائندوں کا جمہوری حق ہے اور کسی کو اختیار نہیں کہ وہ غیر جمہوری طریقے اسے ناکام بنائے۔

اپنی ٹوئٹ میں اختر مینگل نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک خواہ مرکز میں ہو یا کسی صوبے میں، یہ اُس ادارے سے تعلق رکھنے والے منتخب نمائندوں کا آئینی اور جمہوری حق ہے،کسی کو یہ اختیار نہیں کہ وہ غیر جمہوری طریقوں سے اس کو ناکام کرنے کی کوشش کریں، جب کبھی بھی ایسے معاملات میں غیر جمہوری قوتوں کو استعمال کیا گیا اُس کے نتائج سنگین نکلے ہیں۔

دوسری جانب گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 20اکتوبر طلب کرلیا ہے۔ جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔اسمبلی اجلاس کے دوران تمام مہمانوں اور مسلح گارڈز کا اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں