عوام سے فراڈ کے معاملات نیب اختیار میں واپس لانے کا فیصلہ

آرڈیننس اسمبلی اجلاس ختم ہونے کے بعد جاری ہوگا،احتساب عدالت کو زر ضمانت کے تعین کا اختیار دینے کا بھی فیصلہ

نئے نیب ترمیمی آرڈیننس میں گواہان کے بیانات کی وڈیو ریکارڈنگ اور آن لائن بیانات پر بھی وضاحت کی جائے گی،ذرائع۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس میں مزید ترامیم کا فیصلہ کیا ہے جب کہ نیا نیب ترمیمی آرڈیننس رواں ماہ ہی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کیساتھ وسیع پیمانے پر دھوکہ دہی اور فراڈ نیب کے دائرہ اختیار میں واپس لائے جائیں گے، احتساب عدالت کو زر ضمانت کے تعین کا اختیار دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، موجودہ آرڈیننس میں ملزم پر جتنی کرپشن کا الزام ہے زر ضمانت اتنا ہی رکھا گیا ہے، اس کے علاوہ گواہان کے بیانات کی ویڈیو ریکارڈنگ اور آن لائن بیانات پر بھی وضاحت ہوگی۔


حالیہ آرڈیننس سے تاثر مل رہا ہے کہ بیانات صرف ویڈیو لنک پر ہی ریکارڈ ہو سکتے ہیں، نیا نیب ترمیمی آرڈیننس قومی اسمبلی کا حالیہ اجلاس ختم ہونے کے بعد جاری ہوگا۔

 
Load Next Story