ایبٹ آباد میں خاتون کے ہاں بیک وقت سات بچوں کی پیدائش

خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں میں 4 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں


ویب ڈیسک October 17, 2021
تمام بچے اور ماں مکمل صحت یاب ہیں۔ ڈاکٹرز۔ فوٹو:فائل

بٹگرام کی رہائشی خاتون کے ہاں سات بچوں کی پیدائش ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایبٹ آباد کے ضلع بٹگرام کے ایک نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 7 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، اہل خانہ کے مطابق 7 جڑواں بچوں کو جنم دینے والی 34 سالہ رخسانہ اور یار محمد پہلے سے 2 بچیوں کے والدین ہیں۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں میں 4 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں، نارمل بچے کی پیدائش 36 ہفتوں میں ہوتی ہے لیکن ان کی پیدائش 32 ہفتے بعد ہوئی ہے، جس کے باعث بچوں کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے، تاہم تمام بچے اور ماں مکمل صحت یاب ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں