پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافے پر فہد مصطفیٰ کا وزیراعظم پر طنز

تھوڑا نہیں اب کھل کے گھبرائیں، فہد مصطفیٰ


ویب ڈیسک October 17, 2021
پیٹرول کی قیمت ہوشربا اضافے نے عوام کو چکرا کر رکھ دیا ہے فوٹوفائل

اداکار فہد مصطفیٰ نے پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان پر طنز کیا ہے۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے تک کا اضافہ کردیا ہے۔ صرف پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے اضافے کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے فی لیٹر کا اضافہ

پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافے نے عوام کو چکرا کر رکھ دیا ہے اور لوگ اچانک قیمت میں اتنا بڑا اضافہ کرنے پر حکومت پر تنقید کررہے ہیں۔ گزشتہ دو روز سے ''پیٹرول پرائس'' ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔

اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر ایک طنزیہ پوسٹ شیئر کی ''وہ چاہتا تو 20 روپے بڑھا سکتا تھا، مگر قوم کی خاطر صرف 10 روپے 49 پیسے بڑھائے۔۔۔ یہ ہوتا ہے لیڈر۔۔۔۔''



ایک صارف نے فہد مصطفیٰ سے ٹوئٹر پر سوال کیا ''ڈیئر سر اب تھوڑا گھبرا لیں؟'' صارف کے اس سوال کے جواب میں فہد مصطفیٰ نے کہا ''تھوڑا نہیں اب کھل کے گھبرائیں''۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں