حکمران ٹولے کی عوام دشمن پالیسیوں کے سنگین مضمرات پریشان کن ہیںشہبازشریف

حکومت ریاست اور اس کے شہریوں کے درمیان رشتے کمزور کررہی ہے، صدر (ن) لیگ


ویب ڈیسک October 17, 2021
آئی ایم ایف سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد حکومت قیمتوں میں اضافہ واپس لے، شہباز شریف فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کمران ٹولے کی بڑھتی ہوئی عوام دشمن اور بے حسی پر مبنی پالیسیوں کے سنگین مضمرات انتہائی پریشان کن ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اپنی نااہلی کے نتیجے میں مسلسل مایوسی وانتشار پھیلا کر ریاست اور اس کے شہریوں کے درمیان رشتے کو کمزور کررہی ہے۔ یہ بہت ہی خطرناک صورتحال ہے اور حکمران ٹولے کی بڑھتی ہوئی عوام دشمن اور بے حسی پر مبنی پالیسیوں کے سنگین مضمرات انتہائی پریشان کن ہیں۔

دریں اثنا آئی ایم ایف سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نیازی 'آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا، خود کشی کر لوں گا' کے نعرہ لگاتے تھے، نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 2015 میں آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا تھا، ان پر عمران نیازی تنقید کیا کرتے تھے۔

شہباز شریف نے کہا کہ 3 سال سے عوام کا معاشی قتل جاری ہے، حکومت کی حکمت عملی یہ ہے کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پہلے مان لیں پھر بھی مذاکرات ناکام ہوگئے، تین سال آئی ایم ایف کی اندھی تابعداری اور عوام کو مہنگائی سے لہولہان کردیا اور نتیجہ صفر نکلا، وزیر خزانہ کو سینیٹر بنوانے میں عمران خان نیازی نے جتنی دلچسپی لی، شوکت ترین نے بھی اتنی ہی دلچسپی سے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کئے، حکومت نے عوام کو دھوکہ دیا اور آئی ایم ایف کو بھی چکر دیا، حکومت نے مہنگائی پہلے کردی، آئی ایم ایف سے مذاکرات بھی ناکام ہوگئے۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد حکومت قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |