کراچی کے مرکز صدر میں پٹاخوں کے گودام میں آتشزدگی

فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر فوری قابو پانے کی کوشش کررہا ہے


ویب ڈیسک October 17, 2021
آگ بس اڈے سے متصل پٹاخوں کے گودام میں لگی، فائر بریگیڈ حکام۔ فوٹو:فائل

صدر ایمپریس مارکیٹ کے قریب گودام میں آگ لگ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی مصروف ترین مارکیٹ ایمپریس مارکیٹ صدر کے قریب واقع ایک گودام میں آگ لگ گئی، آگ اس قدر شدید تھی کہ قریبی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

https://twitter.com/RegnlTelegraph/status/1449644909745647618

فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ بس اڈے سے متصل پٹاخوں کے گودام میں لگی، جس کے باعث وقتاً فوقتاً چھوٹے چھوٹے دھماکے ہوتے رہے جس سے قریبی عمارتوں کے رہائشی خوفزدہ ہوگئے، فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر فوری قابو پانے کی کوشش کررہا ہے، آتشزدگی سے اب تک گاڑی اور ٹرک کو نقصان پہنچا ہے، تاہم اتوار کے روز مارکیٹ بند ہونے کی وجہ سے رش کم تھا اور ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |