ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ عمان نے پاپوانیوگنی کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا

پاپوانیوگنی نے مقررہ 20 اوورز میں عمان کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا تھا

پاپوانیوگنی نے مقررہ 20 اوورز میں عمان کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا تھا - فوٹو:espncricinfo

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں عمان نے پاپوانیوگنی کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

عمان کے الامارات کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان ٹیم عمان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم پاپوانیوگنی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاپوانیوگنی نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر عمان کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا۔

عمان نے جارحانہ بیٹگ کرتے ہوئے بغیر وکٹ کے نقصان پر 13 اعشاریہ 4 اوورز میں ہدف کو حاصل کرلیا۔ عمان کی طرف سے جاتیندر سنگھ 73 اور عاقب الیاس 50 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

میزبان ٹیم کے ذیشان مقصود کو 'مین آف دی میچ' قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے 4 اوورز میں 20 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
Load Next Story