نیب ترامیم اپوزیشن سے بات کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کو ٹاسک سونپ دیا گیا

اپوزیشن کی جن ترامیم پر حکومت کو اتفاق ہوگا اس کو ایکٹ کے لئے بل میں شامل کیا جائے گا، ذرائع


ویب ڈیسک October 17, 2021
اپوزیشن کی جن ترامیم پر حکومت کو اتفاق ہوگا اس کو ایکٹ کے لئے بل میں شامل کیا جائے گا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

KARACHI: نیب ترامیم پر اپوزیشن سے بات چیت کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کا نیب ترامیم کے معاملے پر اپوزیشن سے ایک اور رابطے کا فیصلہ سامنے آیا ہے، اور اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ہے کہ نیب ترامیم پر اپوزیشن سے بات چیت کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر اسد قیصر نیب آرڈیننس کے حوالے سے اپوزیشن سے رابطہ کریں گے، اپوزیشن جو ترمیم لانا چاہتی ہے حکومتی ٹیم اس کے ساتھ بیٹھے گی، اور اپوزیشن کی جن ترامیم پر حکومت کو اتفاق ہو گا اس کو ایکٹ کے لئے بل میں شامل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اپوزیشن سے رابطہ آئندہ ہفتے میں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |