اتنا چور وزیراعظم پاکستان کی تاریخ میں نہیں گزرا بلاول

ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے پیپلز پارٹی کی ضرورت ہے، بلاول کا بھی مہنگائی کے خلاف مظاہروں کا اعلان


ویب ڈیسک October 17, 2021
چیئرمین پیپلز پارٹی کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے (فوٹو : ایکسپریس)

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جتنا چور اس وقت ہمارا وزیراعظم ہے اتنا چور وزیراعظم پاکستان کی تاریخ میں نہیں گزرا، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے آج پھر پیپلز پارٹی کی ضرورت ہے، مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے کریں گے۔

یہ بات انہوں نے کراچی میں پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جلسے سے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بے نظیر بھٹو ایک آمر سے لڑنے کے لیے جان کی پروا کیے بغیر پاکستان واپس آئیں تاکہ ملک کو آمریت سے نجات دلائی جاسکے اور عوام کو روٹی کپڑا اور مکان دیا جاسکے لیکن انہیں شہید کردیا گیا، پیپلز پارٹی کے جیالے بم دھماکوں سے نہیں ڈرتے ہم سانحہ کارساز کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان نے عوام کو نوکریاں اور مکان دینے کا وعدہ کیا لیکن اسے پورا کرنے کے بجائے روزگار اور چھت چھین لی، اسی طرح عمران خان نے کراچی کے عوام کو ہر وعدے کے عوض دھوکا دیا، جتنا چور اس وقت ہمارا وزیراعظم ہے اتنا چور وزیراعظم پاکستان کی تاریخ میں نہیں گزرا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ڈی ایم کا مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں جتنی مہنگائی ہے اتنی تاریخ میں کبھی نہیں رہی، بجلی، پٹرول، گیس، اشیائے خورونوش سمیت ہر چیز مہنگی ہوگئی، جینا اور مرنا بھی مہنگا ہوگیا، حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا، لیکن سب جان لیں پیپلز پارٹی کی حکومت آنے والی ہے، ہم پہلے دن سے قائد عوام اور شہید بی بی کا سفر شروع کردیں گے، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے آج پھر پیپلز پارٹی کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر بلاول نے اپنی جماعت کا یوم تاسیس خیبر پختون خوا میں منانے کا بھی اعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |