ڈاکٹرعبدالقدیر خان کا ایماندار سیاستدانوں کو منتخب کرنے کے لئے آگاہی مہم شروع کرنے کا اعلان

100 دنوں پر مشتمل مہم کا آغاز منگل سے ہو گا


AFP September 10, 2012
تحریک تحفظ پاکستان کے سیکرٹری جنرل چوہدری خورشید ذمان نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کسی بھی پبلک آفس میں عہدہ سنبھالنے کے بجائے اہم امور میں جماعت کی رہنمائی کریں گے. فوٹو: فائل

MUZAFFARABAD: ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے تحریک تحفظ پاکستان کی جانب سے کرپشن ختم کرنے اور عوام میں ایماندار اور مخلص سیاستدانوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے 100 دن پر مشتمل آگاہی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تحریک تحفظ پاکستان کے سیکرٹری جنرل چوہدری خورشید ذمان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی جماعت 2013 میں عام انتخابات میں حصہ لے گی۔

انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کسی بھی پبلک آفس میں عہدہ سنبھالنے کے بجائے جماعت کی قیادت اور اہم امور میں اسکی رہنمائی کریں گے۔

تحریک تحفظ پاکستان کے سیکرٹری جنرل چوہدری خورشید ذمان نے کہا کہ 100 دنوں پر مشتمل مہم کا آغاز منگل سے ہو گا اور مہم کے دوران ڈاکٹر عبدالقدیر خان بار ایسوسی ایشنز، یونیورسٹیز، چیمبر آف کامرس اور مختلف انڈسٹریز سے خطاب کریں گے۔

مہم کا آغاز کہوٹا شہر سے کیا جائے گا جہاں پاکستان کی جوہری تنصیبات موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں