جہلم کا نوجوان بیرون ملک جانے کے سپنے لیے جان کی بازی ہار گیا

نوجوان 7 ماہ قبل سلوینیا کے بارڈر پر جاں بحق ہوگیا تھا جس کی لاش گزشتہ روز جہلم پہنچائی گئی


ویب ڈیسک October 17, 2021
نوجوان 7 ماہ قبل سلوینیا کے بارڈر پر جاں بحق ہوگیا تھا جس کی لاش گزشتہ روز جہلم پہنچائی گئی ۔ فوٹو:فائل

جہلم کا رہائشی بیرون ملک میں سنہرے مستقبل کی خاطر سلوینیا کے بارڈر پر وحشیانہ تشدد سے جان کی بازی ہار گیا۔

جہلم کا رہائشی 27 سالہ نوجوان عمیر 7 ماہ قبل بیرون ملک میں سنہرے مستقبل کی خاطر سلوینیا کے بارڈر پر وحشیانہ تشدد سے جان کی بازی ہار گیا جس کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، ایجنٹوں نے مختلف اوقات میں 40 لاکھ روپے ہتھیا لیے ایف آئی اے کو متعدد بار درخوست دی گئی مگر کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی۔

اس پر لواحقین نے شدید اختجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کے ہماری درخواستوں کے باوجود اداروں نے کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی اور خاموش تماشائی بنے رہے جس کی بنا پر انسانی اسمگلر انتہائی متحرک ہوگئے ہیں اور ناجانے کتنے ہی گھروں کے چراغ بجھا دیے گئے اور انسانی اسمگلروں کا یہ خونی کھیل بڑھتا ہی جا رہا ہے اس کی روک تھام میں کوئی بھی کردار ادا نہیں کر رہا۔

متاثرہ خاندان نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ذمہ دار ایجنٹ کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔