ایف آئی اے نے بدنام زمانہ انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا

ملزم سادہ لوح افراد سے انسانی اسمگلنگ اور سرحد پار کرانے کے عوض لاکھوں روپے وصول کرچکا ہے


Staff Reporter October 17, 2021
ملزم سادہ لوح افراد سے انسانی اسمگلنگ اور سرحد پار کرانے کے عوض لاکھوں روپے وصول کرچکا ہے (فوٹو: فائل)

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے بغیر دستاویزات عوام کو سرحد پار کروانے والے بدنام زمانہ انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی بہاول استو کی ہدایات کے مطابق انسپکٹر اسٹیفن اور سب انسپکٹر منظور عباسی نے خفیہ اطلاع ملنے پر نئے قانون مہاجرین کی اسمگلنگ کی روک تھام ایکٹ 2018ء کی زیر دفعہ 3 اور 6 کے تحت ایک بدنام زمانہ انسانی اسمگلر عمران نصیر ولد نصیر احمد کو گرفتار کرلیا۔

یہ پڑھیں : جہلم کا نوجوان بیرون ملک جانے کے سپنے لیے جان کی بازی ہار گیا

 

ملزم انسانی اسمگلر عمران نصیر محمد ذوالفقار نامی شخص کو بغیر کسی سفری دستاویزات کے بھاری رقم کے عوض غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے ترکی پہنچانے میں ملوث ہے، ملزم سادہ لوح افراد سے انسانی اسمگلنگ اور سرحد پار کرانے کے عوض لاکھوں روپے وصول کرچکا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق انسانی اسمگلر عمران نصیر ایف آئی اے کو نئے قانون (مہاجرین کی اسمگلنگ کی روک تھام ایکٹ 2018) کے تحت دو مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم سے تفتیش جاری ہے جسے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے مجاز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔