لاہور میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے تین بھائی ہلاک

پولیس اور دیگر تحقیقاتی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے، ایس پی سٹی رضوان طارق


ویب ڈیسک October 18, 2021
پولیس اور دیگر تحقیقاتی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے، ایس پی سٹی رضوان طارق۔(فوٹو: فائل)

شاہدرہ کے علاقے جہانگیر کالونی میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں جھگڑے کے نتیجے میں ہونے والی فائرنگ سے3 بھائی جاں بحق ہوگئے، جب کہ ایک راہگیر اصغر گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے میو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 40 سالہ ذیشان پیٹ پر اور 35 سالہ مقصود سینے پر گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 55 سالہ اصغرعلی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔ تینوں افراد کی لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق ایس پی سٹی رضوان طارق پولیس کی بھاری نفری سمیت جائے وقوعے پر موجود ہیں، جب کہ ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے ایس پی سٹی کو ملزمان کی فوری گرفتاری اور زخمی شہری کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ پولیس اور دیگر تحقیقاتی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔