رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کا کوچ بننے کی پیشکش ٹھکرا دی

سابق آسٹریلوی کپتان کئی مواقع پر آسٹریلوی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ بنے ہیں


Sports Desk October 18, 2021
بھارتی کرکٹ بورڈ نے پونٹنگ کے انکار کے بعد راہول ڈریوڈ سے رجوع کیا

رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کاکوچ بننے کی پیشکش ٹھکرا دی۔

سابق آسٹریلوی کپتان پونٹنگ کئی مواقع پر آسٹریلوی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ بنے ہیں اور سردست آئی پی ایل فرنچائز دہلی کیپیٹلز کو بھی اپنے تجربے سے مستفید کررہے ہیں، اسی وجہ سے بھارتی بورڈ نے انہیں کوچنگ کی پیشکش کی تھی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پونٹنگ کے انکار کے بعد راہول ڈریوڈ سے رجوع کیا، ڈریوڈ نومبر میں بھارتی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھال لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔