پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹرعامر سہیل کو چیف سلیکٹر مقرر کردیا

زکا اشرف نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس کو جونیئر اور ویمن کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر بنانے کی بھی منظوری دی


ویب ڈیسک February 04, 2014
عامر سہیل اس سے قبل بھی قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر رہ چکے ہیں۔ فوٹو: ٹی ایم این/فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹر وکپتان عامر سہیل کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کردیا ، عامر سہیل کو ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ کا اضافی چورج بھی سونپا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے بورڈ کے دیگر اراکین سے مشاورت کے بعد عامر سہیل کو سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بنانے کا باضابطہ اعلان کیا اور انہیں ڈائریکٹر گیم اینڈ ڈویلپلمنٹ کا عہدہ بھی سونپا گیا ہے جو اس سے قبل انتخاب عالم کے پاس تھا، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کسی بھی حالات میں اپنا بہتر کھیل پیش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پاکستانی کرکٹ کو بین الاقوامی سطح تک لے جانا اولین ترجیح ہوگی۔
واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کراچی ریجنل اکیڈمی کے کوآرڈینیٹر کے طور پر کام کریں گے جبکہ سابق کوچ انتخاب عالم ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈائریکٹر برقرار رہیں گے اور سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس کو قومی ویمن اور جونیئر ٹیموں کا چیف سلیکٹر بنایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں