الحمد اللہ میں نے کبھی کسی کو دھرنا دینے سے نہیں روکا وزیر اعلیٰ بلوچستان

حکومت پوری کوشش کر رہی ہے کہ گوادر کے عام انسان کی زندگی کو معیاری بنایا جا سکے،جام کمال


Numainda Express October 18, 2021
حکومت پوری کوشش کر رہی ہے کہ گوادر کے عام انسان کی زندگی کو معیاری بنایا جا سکے, وزیراعلیٰ فوٹو: فائل

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ الحمد اللہ میں نے کبھی کسی کو دھرنا دینے سے نہیں روکا حتی کہ میرے گھر کے باہر بھی دھرنے دیئے گئے۔

گوادر میں چوتھی انٹرنیشنل آف روڈ جیپ ریلی 2021 کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے جام کمال نے کہا۔ ریلی کے ڈرائیورز میں آپ کو پورے پاکستان سے ڈرائیور ملیں گے اور اس ریلی کی صورت میں آپ کو پاکستانیت نظر آئے گی۔ادھر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال گوادر ائیرپورٹ پر کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین ویگر اعلی حکام نے استقبال کیا۔

بعد ازاں وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے معروف جیپ ریلی ریسر میر نادر مگسی کی قیادت میں ریسرز نے ملاقات کی اور چوتھی گوادر آف روڈ جیپ ریلی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے تواتر کے ساتھ متعدد دھرنوں اور مظاہرین سے مذاکرات کئے ہیں ، ہوشاب دھرنے کے مظاہرین سے بھی مذاکرات کر لئے جائیں گے ،الحمد اللہ میں نے کبھی کسی کو دھرنا دینے سے نہیں روکا حتی کہ میرے گھر کے باہر بھی دھرنے دیئے گئے، ہم گوادر کے عام شہری کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے کوشاں ہیں، ہماری حکومت پوری کوشش کر رہی ہے کہ گوادر کے عام انسان کی زندگی کو معیاری بنایا جا سکے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔