شوگر ملز کو جرمانے کرنے کے فیصلہ پر عمل درآمد روک دیا گیا

معاملہ پہلے سے ہی عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے جرمانے نہیں کیے جاسکتے، درخواست گزار

عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
عدالت نے شوگر ملز کو جرمانے کرنے کے فیصلہ پر عمل درآمد روک دیا۔

ایکسپریس نیو زکے مطبق لاہور ہائیکورٹ میں شوگر ملز کو جرمانے کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس جواد حسن نے شوگر ملز مالکان کی درخواست پر سماعت کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شوگر ملز مالکان کی این او سی نہ ملنے پر کرشنگ شروع نہ کرنے کی دھمکی


درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ مہنگی چینی بیچنے کا الزام لگا کر شوگر ملز کو جرمانے کیے گئے، مسابقتی کمیشن نے جرمانوں کی وصولی کے لیے نوٹسز جاری کردئیے، معاملہ پہلے سے ہی عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے جرمانے نہیں کیے جاسکتے، عدالت جرمانوں کی وصولی کا نوٹس کالعدم قرار دے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پنجاب میں زائد قیمت پر چینی کی فروخت میں ملوث شوگر ملز کیخلاف کارروائی

عدالت نے شوگر ملز کو جرمانے کرنے کے فیصلہ پر عمل درآمد روکنے کا حکم دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے، اور کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

 
Load Next Story