وزیراعظم کی سربراہی میں معیشت اور مہنگائی سے متعلق ہنگامی اجلاس

وفاقی وزراء کو عوامی مشکلات کے تدارک کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اقدامات کی ہدایات

اجلاس میں عوامی ریلیف کے حوالے سے اہم اعلان متوقع ہے، ذرائع۔ فوٹو:سوشل میڈیا

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں معیشت اور مہنگائی سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا ہے

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے معیشت اور مہنگائی سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔ جس میں اہم وفاقی وزرا اور حکام نے شرکت کی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں متعلقہ حکام کو ملک میں مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے ایک روڈ میپ تیار سے متعلق آگاہ کیا گیا اور وفاقی وزراء کو عوامی مشکلات کے تدارک کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اقدامات کی ہدایات دی گئیں۔

واضح رہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد عوام اور اپوزیشن کی جانب سے شدید رد عمل پایا جاتا ہے۔ اس سے قبل بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا تھا
Load Next Story