کورونا مثبت کیسز اور اموات میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

ملک میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 25 ہزار 870 ہے


ویب ڈیسک October 18, 2021
گزشتہ روز کورونا کے مزید 11 مریض جاں بحق ہوگئے ہیں فوٹو: فائل

ملک میں کورونا مثبت کیسز اور اموات میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے 39 ہزار 902 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 663 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.66 فیصد رہی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 65 ہزار 47 ہوگئی ہے جن میں سے 12 لاکھ 10 ہزار 897 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ملک میں گزشتہ روز کورونا کے مزید 11 مریض جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار 280 ہوگئی ہے۔

ملک میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 25 ہزار 870 ہے جن میں سے ایک ہزار 913 کی حالت تشویشناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں